جوز بٹلر اور این مورگن کو بھارتیوں کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا

جوز بٹلر اور این مورگن کو بھارتیوں کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا
جوز بٹلر اور این مورگن کو بھارتیوں کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا
سورس: Twitter/@Eoin16

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک)انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جارحانہ مواد شیئر کرنے کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ۔
تفصیل کے مطابق برطانیہ کے نوجوان کھلاڑی اوی روبنسن نے جارحانہ پوسٹ شیئر کی جس پر تحقیقات شروع کی گئیں جس کے بعد کھلاڑی نے معافی مانگ لی لیکن یہ سلسلہ یہاں نہیں رکا ۔پھر جیمز اینڈرس کا سٹیورٹ بروڈ کے خلاف سوشل میڈ یا پر بیان بھی پکڑ میں آگیا اور اس کے بعد این مورگن اور جوز بٹلر کو بھارتیوں کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا ۔انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے جوز بٹلر اور این مورگن کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے ۔اس سلسلے میں انگلش ٹیم نے جمعرات سے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل ایسی ٹی شرٹس پہننے کا فیصلہ کیا ہے جس پر نسلی امتیاز کے خلاف پیغامات درج ہونگے۔

مزید :

کھیل -