امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں 6 جولائی تک توسیع کردی

امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں 6 جولائی تک توسیع کردی
امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں 6 جولائی تک توسیع کردی

  

کراچی ( ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں 6 جولائی تک توسیع کردی۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوروناوائرس کے پھیلا کی روک تھام کیلئے 7 ملکوں سے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع کردی ، پاکستان سمیت7ملکوں سے مسافروں کی آمد پر 6 جولائی تک پابندی ہوگی۔ایوی ایشن حکام نے پابندی میں توسیع کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -