سعودی عرب سے غیرملکیوں کیلئے شاندار خبر، جائیدادیں خریدنے کیلئے ضابطے تیار کرنے کیلئے آواز بلند ہوگئی

سعودی عرب سے غیرملکیوں کیلئے شاندار خبر، جائیدادیں خریدنے کیلئے ضابطے تیار ...
سعودی عرب سے غیرملکیوں کیلئے شاندار خبر، جائیدادیں خریدنے کیلئے ضابطے تیار کرنے کیلئے آواز بلند ہوگئی

  

ریاض  (ویب ڈیسک) مجلس شوریٰ کے ممبران نے غیرمنقولہ جائیدادوں کی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ غیر مقیم غیرملکیوں کو غیر منقولہ جائیدادیں خریدنے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے واضح ضابطے تیار کیے جائیں,متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون سے اس تجویز پر کام کیا جائے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجلس شوریٰ کے ارکان نے یہ مطالبہ بدھ کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے غیر منقولہ جائیدادوں کی پبلک اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ مملکت میں مقررہ ضوابط کے مطابق غیرمقیم غیرملکیوں کو جائیدادوں کا مالک بننے کی اجازت دینے کےلیے تجویز پر کام کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  شوریٰ نے غیر منقولہ جائیدادوں کے ادارے سے کہا کہ وہ اپنی تمام سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کا نظام بھی بنائے تاکہ غیرمنقولہ جائیدادوں کے قواعد و ضوابط کی پابندی احسن طریقے سے کی جا سکے۔یہ بھی کہا گیا ہے ہک اس حوالے سے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون بھی ضروری ہے تاکہ غیر منقولہ جائیدادوں کی مارکیٹ کو پیش آنے والے ممکنہ خطرات کا سدباب ہو سکے۔

مزید :

عرب دنیا -