کیا واقعی بھارت سے رابطے جاری ہیں ؟ افغان طالبان نے خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیا 

کیا واقعی بھارت سے رابطے جاری ہیں ؟ افغان طالبان نے خبروں پر خاموشی توڑتے ...
کیا واقعی بھارت سے رابطے جاری ہیں ؟ افغان طالبان نے خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیا 

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان طالبان نے بھارت کے ساتھ رابطوں کی خبروں پر رد عمل جاری کرتے ہوئے سختی سے تردید کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ خبریں شائد کسی خاص مقصد کیلئے پھیلائی جارہی ہیں ، ایک اخبار کی رپورٹ پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ۔

افغان اور بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بھارت نے پہلی مرتبہ افغان طالبان کے رہنماﺅں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور یہ سلسلہ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے ، جس میں ایک دوسرے کو پیغامات بھیجے گئے ہیں لیکن اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملابرادر سے بات چیت کی گئی ہے تاہم حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ سے رابطہ نہیں کیا گیا ، ان خبروں پر افغان طالبان کی جانب سے جواب بھی سامنے آ گیاہے جس میں سختی سے تردید کر دی گئی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -