میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 12 افراد ہلاک

میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 12 افراد ہلاک
میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 12 افراد ہلاک
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون (ویب ڈیسک) میانمار کی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔

جی این این نیوز کے مطابق  طیارہ میانمار کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے  پہاڑی علاقوں میں گر کر تباہ ہوا ہے ، جس میں مبینہ طور پر تمام فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔فوکر طیارے میں 16 فوجی جوان سوار تھے ۔

اطلاعات کے مطابق طیارہ دارالحکومت نیپائیڈو سے پائین او لون شہر جا رہا تھا اور جب وہ سٹیل پلانٹ سے 300 میٹر (984 فٹ) کے فاصلے پر گرکر تباہ ہوا ۔فوجی طیارے میں سوار افراد   مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے تھے۔ پائلٹ اور ایک مسافر سمیت دو افراد زندہ بچ گئے ہیں  جنہیں  زخمی حالت میں  ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 حادثے کی وجوہات  معلوم کی جارہی ہیں ۔