اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم ترین کھلاڑی انجری کا شکار، آئندہ میچز میں شرکت مشکوک 

اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم ترین کھلاڑی انجری کا شکار، آئندہ میچز میں شرکت ...
اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم ترین کھلاڑی انجری کا شکار، آئندہ میچز میں شرکت مشکوک 

  

ابو ظہبی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل سیزن سکس کا میلہ ابو ظہبی میں جاری ہے جہاں گزشتہ روز لاہور قلندرز اور اسلام آبا یونائیٹڈ کے مابین میچ کھیلا گیا تھا ، میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی ۔ اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کے اہم ترین کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے ہیں ۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیم اہم ترین باؤلر کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے ، فہیم اشرف کو  باؤلنگ کے دوران بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر انجری ہوئی اور پانچ ٹانکے لگے ہیں ۔ترجمان کے مطابق فہیم اشرف کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہے ۔

واضح رہے کہ فہیم اشرف نے کل ابو ظہبی میں لاہور قلندرز کے خلاف چار اوورز میں 31 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔ 

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -