حکومت بجلی کیلئے ہمارے مہنگے پلانٹس کیوں چلا رہی ہے، اپنے سستے چلائے، شاہد خاقان عباسی 

حکومت بجلی کیلئے ہمارے مہنگے پلانٹس کیوں چلا رہی ہے، اپنے سستے چلائے، شاہد ...
حکومت بجلی کیلئے ہمارے مہنگے پلانٹس کیوں چلا رہی ہے، اپنے سستے چلائے، شاہد خاقان عباسی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں بجلی ہے نہیں اور ریٹ دگنا کر دیے گئے ہیں ، آج سستے پلاٹس کیوں نہیں چل رہے ، مہنگے پلانٹس کیوں چل رہے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس ڈیزل پر چلائے جا رہے ہیں ، بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 24 ہزار میگاواٹ ہے ، آج 3 ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ہے ۔ اگر ن لیگ بجلی نہ بناتی تو ملک میں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ، عوام اس وقت بھی لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں ۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ گردشی قرض ایک ہزار ارب سے بڑھ کر دو ہزار ارب ہو گیا ہے ،وزرا کے بیانات اور حقائق متصادم ہیں ، ملک کے حکمران معاملات سے بے پرواہ ہیں ۔

مزید :

قومی -