وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کر دیا ، آئندہ بجٹ کے بارے میں بھی سب  بتا دیا

وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کر دیا ، آئندہ بجٹ کے بارے میں بھی سب  بتا دیا
وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کر دیا ، آئندہ بجٹ کے بارے میں بھی سب  بتا دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی سروے عوام کے سامنے پیش کر دیا، اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اجناس کی قیمتیں کم کرنے کیلئے زرعی پیداوار کو بڑھانا ہوگا۔

اسلام آباد میں قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے دور اندیش فیصلے کئے ، وزیر اعظم کا سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ انتہائی اہم تھا ۔ کورونا کے دوران دنیا بھر کی معیشتیں بری طرح ڈگمگائیں ، کورونا کے دوران مشکلات آئیں ، لاک ڈاؤن رہا، دو کروڑ افراد بیروزگار ہوئے ، حکومت پاکستان نے اسی دوران تعمیراتی شعبے کو مراعات دیں ، وزیر اعظم  نے  کنسٹرکشن کے معاملات پر آئی ایم ایف سے ریلیف لیا،  اس سال فروری میں کورونا نے پھر سر اٹھایا ، اللہ کا شکر ہے کہ کورونا کنٹرول میں آگیا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومتی اقدامات سے زراعت کی 2.77 فیصد گروتھ ہوئی ، ترسیلات زر 26 بلین ڈالرز سے تجاوز کر گئیں ، بیرون ملک سے پاکستانیوں کا پیسہ بھیجنا وزیر اعظم پر اعتماد کا مظہر ہے ، امید ہے ترسیلات زر 29 بیلن ڈالرز تک جائیں گے، صنعتی گروتھ بڑھنے سےامپورٹ میں اضافہ ہوا، معیشت نے ریکوری کرنا شروع کر دی ہے ، پچھلے سال حکومت نے کہا کہ گروتھ 2.1 فیصد ہے ، اس سال گروتھ ریٹ 4 فیصد سے زائد رہا۔

مہنگائی پر بات کرتے ہوئے وزیر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم گندم ، چینی ، گھی دالیں درآمد کر رہے ہیں ، عالمی مارکیٹ میں  چینی کی قیمتیں58 فیصد بڑھیں، ہم نے 20 فیصد بڑھائیں، پام آئل 102 فیصد بڑھا ، ہم نے 20 فیصد بڑھایا ، سویا بین کی قیمتیں 119 فیصد تک بڑھیں ہم نے صرف 22 فیصد تک مہنگا کیا ۔فوڈ آئل 119 فیصد بڑھا ہم نے 32 فیصد تک بڑھایا ، چائے کی قیمت میں ساڑھے آٹھ فیصد اضافہ ہوا ، ہم نے ایک روپیہ نہیں بڑھایا اور سارا بوجھ خود برداشت کیا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہمیں  زراعت پر زور دینا ہوگا، کوشش کریں گے کہ برآمدات بڑھائیں ، زرعی شعبے میں کموڈٹی سٹوریج لا رہے ہیں ، ہم مہنگائی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ہمارے دور میں 1.7 بلین کا قرض بڑھا ،  اب ہمیں اپنے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنا ہوگا، ہماری سٹاک ایکسچینج ایشیا کی بہترین سٹاک ایکسچینج ہے .احساس پرگرام دنیا کاسب سے بڑا اور اہم پروگرام تسلیم کیا گیا ہے ،احساس کے ذریعے 15 ملین خاندانوں تک کیش پیسے پہنچائے گئے، کامیاب جوان پروگرام سے بھی تقریباً ساڑھے 8 ہزار افراد مستفید ہو چکے ہیں ، بلین ٹری سونامی میں ایک ارب سے زائد درخت لگ چکے ہیں ۔ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے معیشت مستحکم ہوئی ہے ۔ ہم نے غریب آدمی کیلئے بجٹ میں توجہ دی ہے ۔

مزید :

بزنس -بجٹ -