آئندہ مالی سال سے ایف بی آر کسی کو نوٹس جاری نہیں کرے گا، وزیر خزانہ کا بڑا اعلان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کاروباری برادری کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی ،کہا کہ آئندہ مالی سال سے ایف بی آر کسی کو ہراساں نہیں کرے گا، ایف بی آر کسی کو نوٹس جاری نہیں کرے گی ۔
اسلام آباد میں اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال سے بڑی تبدیلیاں گی ۔سیلف اسسمنٹ ہو گی اور تھرڈ پارٹی آرڈر ہو گا۔ میں ایک بینکر ہوں اور بینکنگ سیکٹر کو بہتر طریقے سے چلانا جانتا ہوں ۔ آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہے کہ ہم غریب آدمی اور تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، ہم اور ذرائع سے ریونیو بڑھائیں گے ، ہمارے بینک پرائیویٹائز ہو چکے ہیں جو کہ اچھی بات ہے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ریلوے اور پی آئی اے بہت زیادہ نقصان کر رہے ہیں ، ماضی میں ن لیگ کی حکومت بھی اداروں کو پرئیویٹائز کرنے کی بات کر چکی ہے ۔