دولہا بارات لے کر پہنچا تو دلہن نے اس کے منہ میں ایسی چیز دیکھ لی کہ شادی سے ہی انکار کر دیا 

دولہا بارات لے کر پہنچا تو دلہن نے اس کے منہ میں ایسی چیز دیکھ لی کہ شادی سے ہی ...
دولہا بارات لے کر پہنچا تو دلہن نے اس کے منہ میں ایسی چیز دیکھ لی کہ شادی سے ہی انکار کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں شادی کے موقع پر نہایت ہی انوکھا واقعہ پیش آیا ہے ، دولہا بارات لے کر پہنچا لیکن دلہن نے اسے گٹکا چباتے دیکھ کر شادی سے ہی انکار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے لیے تمام تیاریاں مکمل تھیں اور دلہن کے گھر والے بے تابی سے باراتیوں کے انتظار میں تھے۔باراتیوں کی آمد پر جہاں سب خوشی سے نہال ہوئے وہیں دلہن کا موڈ ہی خراب ہوگیا اور اس نے شادی رکوادی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی کے موقع پر جب دلہن کی دولہا پر نظر پڑی تو وہ گٹکا چبا رہا تھا جو اسے انتہائی ناگوار گزرا اور اس نے فوری طور پر شادی سے انکار کردیا، لڑکی کے گھر والے اسے راضی کرنے میں مصروف رہے لیکن لڑکی اپنی بات پر قائم رہی اور شادی روک دی گئی۔بعدازاں لڑکے اور لڑکی والوں نے ایک دوسرے کو دیے جانے والے تحائف بھی واپس کردیے اور یوں بارات واپس لوٹ گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -