ونڈ پاور پلانٹ کا 21 روپے یونٹ کا معاہدہ کس نے کیا، شہباز گل نے حقائق بتا دیے 

ونڈ پاور پلانٹ کا 21 روپے یونٹ کا معاہدہ کس نے کیا، شہباز گل نے حقائق بتا دیے 
ونڈ پاور پلانٹ کا 21 روپے یونٹ کا معاہدہ کس نے کیا، شہباز گل نے حقائق بتا دیے 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے  ونڈ پاور پلانٹ کا 21 روپے یونٹ کا معاہدہ کرنے والے کا نام بتا دیا ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ نا اہل لیگ کے ظالمانہ معاہدوں کو پی ٹی آئی حکومت نے ریوائز کیا،ونڈ پاور پلانٹ کا 21 روپے فی یونٹ کا معاہدہ ن لیگ نے کیا۔

شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نےبجلی کی ترسیل کے نظام پر خرچ نہیں کیا ۔ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شہبا زشریف نے  کہا تھاکہ اب گرمیوں میں پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی اورانتظامات میں ناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

صدر مسلم لیگ نے کہا کہ اس حکومت کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پہلے ہی اضافہ نہیں ہو رہا ۔اس پر انکی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔ تربیلا توسیع اور’ایچ وی ڈی سی‘مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن(3 سال میں پی ٹی آئی مکمل نہ کرسکی)۔سستی ایل این جی اور گیس استعمال کرنے کے بجائے ڈیزل سےمہنگی بجلی پیدا کرنے کے علاوہ سردیوں میں یہ جھوٹ بھی بولتے رہے کہ مسلم لیگ (ن)نے اتنی زیادہ بجلی بنادی جس کی ملک کو ضرورت ہی نہیں تھی۔

مزید :

قومی -