پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نےا میدوار کا اعلان کردیا

پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نےا میدوار کا اعلان کردیا
پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نےا میدوار کا اعلان کردیا

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے قیصر اقبال بریار کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

قیصر اقبال بریارسیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر ہیں ۔سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی اور چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ نیازی نے قیصر اقبال بریار کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے جبکہ مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خوش اختر سبحانی  کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید :

قومی -