برسلز میں فیس ماسک کی پابندی ختم کردی گئی 

برسلز میں فیس ماسک کی پابندی ختم کردی گئی 
برسلز میں فیس ماسک کی پابندی ختم کردی گئی 

  

برسلز(محمد عاطف حسین)بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے بعد ماسک کی عمومی پابندی ختم کردی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق برسلز میں کورونا وبا کی شدت میں کمی اور ویکسینیشن مہم کی بھر پوری کامیابی کے بعد بیلجیم کے وزیر روڈی وروورٹ اور برسلز کے 19میئرز نے ماسک کی پابندی اٹھا دی ہے ۔برسلز کے سٹریٹ میئر فلیپ کلوز نے کہا کہ مصروف ترین شاپنگ سٹریٹس کے علاوہ برسلز میں فیس ماسک کی پابندی لازمی نہیں ہو گی لیکن ابھی بھی سب کو محتاط رہنا ہے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -