پنشن لینے والے افراد پر ٹیکس لگے گا یا نہیں؟ وزیراعظم نے فیصلہ سنادیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے پننش لینے والے افراد پر ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر تھی کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تیاری شروع کردی ہے، اور آئی ایم ایف کی تجویزپرتمام پینشنرز پرساڑھے سات فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت پنشن کی مد میں سالانہ 250 ارب روپے ادائیگی کرتی ہے۔ ساڑھے 7 فیصد فکسڈ ٹیکس کے بعد پینشنر پر 18 ارب سے زائد کا ٹیکس کا بوجھ عائد ہونا تھا، لیکن اب نئے مالی سال کے بجٹ میں پینشنر اور ریٹائرڈ بینیفٹ افراد پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔