ممبئی میں رہائشی عمارت برابر والی عمارت کے اوپر گر گئی، بڑی تباہی

ممبئی میں رہائشی عمارت برابر والی عمارت کے اوپر گر گئی، بڑی تباہی
ممبئی میں رہائشی عمارت برابر والی عمارت کے اوپر گر گئی، بڑی تباہی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی، رہائشی عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارشوں کی وجہ سے تین منزل عمارت کی بنیادیں کمزور ہوگئیں جس کے باعث وہ برابر والی بلڈنگ کے اوپر گر گئی۔ حادثے میں عمارت کے ملبے تلے دب کر 11 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے کے نیچے مزید افراد بھی دبے ہوسکتے ہیں جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -