بھارت میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں اتنے لوگ ہلاک ہو گئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا

بھارت میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں اتنے لوگ ہلاک ہو گئے کہ نیا ریکارڈ بن ...
بھارت میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں اتنے لوگ ہلاک ہو گئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے ،دن بدن کورونا وائرس سے اموات کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 6148 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ ایک روز کے دوران اموات کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں ہے۔

پاکستان میں یومیہ کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے اور ایک روز کے دوران کیسز کی تعداد گھٹ کر ڈیڑھ ہزار سے بھی کم ہو گئی ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1303 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ وبا کے شکار مزید 76 مریض چل بسے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 41 ہزار 824 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.1 فی صد رہی۔

مزید :

بین الاقوامی -