گدھوں کی تعداد میں اضافہ

گدھوں کی تعداد میں اضافہ
گدھوں کی تعداد میں اضافہ
سورس: Pixabay

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے جاری کی گئی اقتصادی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق سال 202-21 کے دوران پاکستان میں گدھوں کی  تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران گدھوں کی تعداد 55 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 56 ہوگئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بھینسوں کی تعداد 12 لاکھ اضافے سے چار کروڑ 24 لاکھ، بھیڑیں چار لاکھ اضافے سے تین کروڑ 16 لاکھ اور بکروں کی تعداد 21 لاکھ اضافے سے آٹھ کروڑ تین لاکھ ہوگئی ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق گھوڑوِ خچر اور اونٹوں کی تعدد میں اضافہ نہیں ہوا۔ ملک میں گھوڑوں کی تعداد چار لاکھ، خچر دو لاکھ اور اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ برقرار رہی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں مویشیوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 19 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر پانچ کروڑ 15 لاکھ ہوگئی ہے۔

مزید :

قومی -بجٹ -بزنس -