لادی گینگ کے خلاف اہم کامیابی، ہاتھ، کان ناک کاٹنے کی ویڈیو بنانے والا پکڑا گیا

لادی گینگ کے خلاف اہم کامیابی، ہاتھ، کان ناک کاٹنے کی ویڈیو بنانے والا پکڑا ...
لادی گینگ کے خلاف اہم کامیابی، ہاتھ، کان ناک کاٹنے کی ویڈیو بنانے والا پکڑا گیا

  

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔ لادی گینگ کے اہم کارندے کو سیمنٹ فیکٹری کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کے مطابق سیمنٹ فیکٹری کے علاقے میں کارروائی کے دوران لادی گینگ کے اہم رکن اسماعیل جیانی کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ دنوں لادی گینگ کے کارندوں کی جانب سے ایک شخص کے ہاتھ ، ناک اور کان کاٹنے کی ویڈیو جاری کی گئی تھی، وہ اسی ملزم اسماعیل جیانی نے ریکارڈ کی تھی۔

خیال رہے کہ قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری ہے جس میں 200 گاڑیاں اور 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -ڈیرہ غازی خان -