فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے پر ماڈل میاخلیفہ کا ردعمل بھی آگیا

فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے پر ماڈل میاخلیفہ کا ردعمل بھی آگیا
فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے پر ماڈل میاخلیفہ کا ردعمل بھی آگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے جس طرح گستاخانہ خاکوں کی حمایت کی تھی اس پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ ان کے بیان پر ہر مسلمان انتہائی دکھی تھا۔ گزشتہ دنوں ایک آفیشل وزٹ پر جب ایک آدمی نے ایمانوئیل میکرون کو منہ پر تھپڑ رسید کیا تو مسلمانوں کی اکثریت نے اس آدمی کی حمایت کی اور ایمانوئیل کو تھپڑ پڑنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اونلی فینز ماڈل میا خلیفہ بھی اس واقعے پر اپنی خوشی چھپا نہ سکیں اور ایمانوئیل کو تھپڑ پڑنے کی ویڈیو دیکھتے ہوئے کھلکھلا کر ہنس دیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق میا خلیفہ نے ایمانوئیل کو تھپڑ پڑنے کی ویڈیو دیکھتے ہوئے قہقہے لگائے اور اس کی ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی۔ ویڈیو میں میا خلیفہ ایمانوئیل کو پڑنے والے تھپڑ کو امریکی صدر جارج بش کو پڑنے والے جوتے کا نیا ورژن قرار دیتی ہیں اور لکھتی ہیں کہ ”نوآبادکار (ممالک کے ٹکڑے کرکے نئی آبادیاں بسانے والا)کو پڑنے والے تھپڑ کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -