روس نے سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ایسا جنگی بحری بیڑہ میدان میں اتار نے کی تیاری کر لی کہ مخالفین کی نیندیں اڑ جائیں

روس نے سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ایسا جنگی بحری بیڑہ میدان میں اتار نے کی تیاری ...
روس نے سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ایسا جنگی بحری بیڑہ میدان میں اتار نے کی تیاری کر لی کہ مخالفین کی نیندیں اڑ جائیں

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے پہلا سٹیلتھ جنگی بحری بیڑہ میدان میں اتار نے کی تیاری کر لی، اس بیڑے کا نام ’مرکری نیول کورویٹ‘ ہے جسے لانچ کرنے میں کئی باربوجوہ تاخیر ہوئی تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ 2022ءکے آغاز میںبالآخر اسے لانچ کر دیا جائے گا۔ یہ نیا بحری جہاز کروز میزائل اور اینٹی ایئرکرافٹ میزائل دونوں سے لیس ہو گا۔ 

 ڈیلی سٹار کے مطابق روس اس جدید ترین جنگی بیڑے کی تیاری ’رشین نیوی پراجیکٹ 20386‘ کے تحت کر رہا ہے۔روس کی سرکاری نیوز ایجنسی آر آئی اے کے مطابق دونوں طرح کے میزائلوں کے علاوہ اس بیڑے پر روایتی گنیں اور آبدوزوں کو نشانہ بنانے والے ہتھیار بھی نصب ہوں گے۔ روس کے فوجی ذرائع نے اخبار ازویسشا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس جہاز پر حد سے زیادہ ہتھیار موجود ہوں گے، جن کی ضرورت بھی نہیں ہوتی، جیسا کہ کیلیبر کروز میزائل۔واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آئندہ سال میں مختلف کلاسز کے 40بحری بیڑے اور کشتیاں روسی نیوی کا حصہ بنائی جائیں گی۔

مزید :

بین الاقوامی -