دبئی ایئرپورٹ پر مسافر سے بھنگ برآمد لیکن پکڑے جانے پر کیا موقف اپنایا؟ آفیسر بھی دنگ رہ گئے

دبئی ایئرپورٹ پر مسافر سے بھنگ برآمد لیکن پکڑے جانے پر کیا موقف اپنایا؟ ...
دبئی ایئرپورٹ پر مسافر سے بھنگ برآمد لیکن پکڑے جانے پر کیا موقف اپنایا؟ آفیسر بھی دنگ رہ گئے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی ایئرپورٹ پر ایک شخص سے بھاری مقدار میں بھنگ برآمد ہو گئی اور جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آفیسرز بھی دنگ رہ گئے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ایک افریقی ملک سے تعلق رکھنے والا یہ آدمی بھنگ سے بھرے کئی تھیلے اپنے ساتھ لے کر دبئی ایئرپورٹ پر اترا تھا جہاں اسے پکڑ لیا گیا اور جب اس سے پوچھا گیا کہ کہنے لگا کہ ”میں تو سمجھا تھا کہ یہ کیلے ہیں۔مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ یہ بھنگ ہے۔“

وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات پہنچنے والے اس آدمی نے بتایا کہ اسے یہ بیگ اس کے ایک ہم وطن نے دیئے تھے اور دبئی میں ایک شخص تک پہنچانے کو کہا تھا۔ اس شخص نے اسے لالچ دیا تھا کہ اگر وہ یہ بیگ لیجائے گا تو وہ اس کے سفر کا تمام خرچ اٹھائے گا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا جہاں عدالت ملزم کے اس موقف سے متفق نہ ہوئی اور اسے 10سال قید اور 50ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -