پاکستان آنیوالے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی دینے والابھارتی ملزم حوالات میں’لینڈ‘ کرگیا

پاکستان آنیوالے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی دینے والابھارتی ملزم حوالات ...
پاکستان آنیوالے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی دینے والابھارتی ملزم حوالات میں’لینڈ‘ کرگیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پاکستان آنے والی ایک پرواز کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ملزم کا تعلق بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر شجال پور سے ہے ، جس کا نام اجاول جین بتایا گیا ہے۔ اس نے گزشتہ روز راجابھوج ایئرپورٹ پر کال کرکے ڈیوٹی آفیسر سے بات کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ وہ بھوپال اور اندور ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ ہونے والے ایک ہوائی جہاز کو ہائی جیک کر لے گا۔

اس فون کال کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں حرکت میں آ گئیں اور ملزم کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔ اس ایئرپورٹ سے ایک پرواز ممبئی کے لیے روانہ ہونے والی تھی جسے اس دھمکی کے بعد انتہائی سخت چیکنگ کے بعد تاخیر سے روانہ کیا گیا۔ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد بھوپال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف دفعہ 507کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس ایئرپورٹ سے کوئی پرواز پاکستان کے لیے روانہ ہو رہی تھی یا نہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -