بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا

بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا
بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مشہور پنجابی گلوکار عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی گلوکار عمران خان کو ان کے تین دوستوں سمیت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتار کیا گیا ہے۔عمران خان پنجاب کے ضلع کپور تھالا کے علاقے  ستنمپورہ میں گزشتہ روز رات کے وقت اپنے دوستوں ہرپریت سنگھ، دلباغ محمد اور اعجاز کے ہمراہ بینڈ باجے کے ساتھ سالگرہ منارہے تھے۔ جب کہ رات کے وقت کورونا کی وجہ سے کرفیو لگاہوا تھا۔ پولیس نے ان تمام لوگوں کوکورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

مزید :

تفریح -