چینی سکینڈل، ایف آئی اے کی رپورٹ مکمل ، جہانگیر ترین اور شہباز شریف کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا

چینی سکینڈل، ایف آئی اے کی رپورٹ مکمل ، جہانگیر ترین اور شہباز شریف کے حوالے ...
چینی سکینڈل، ایف آئی اے کی رپورٹ مکمل ، جہانگیر ترین اور شہباز شریف کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے چینی سکینڈل  میں اپنی رپورٹ مکمل کرتے ہوئے  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین اور علی ترین کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف ائی اے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو بھجوا دی ہے اور اب جہانگیر ترین، شہباز شریف سمیت دیگر شوگر مل مالکان کے خلاف کارروائی ایف آئی اے کے بجائے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کرے گا۔ایف آئی اے  رپورٹ کے مطابق  شوگر مل مالکان سٹہ بازی میں ملوث پائے گئے ہیں اور  100 ارب روپے سے زائد کی رقم چینی کی سٹہ بازی کے ذریعے کمائی گئی جب کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں بھی شوگر مل مالکان ملوث ہیں۔جہانگیر ترین، حمزہ شہباز، شہباز شریف، خسرو بختیار سمیت دیگر شوگر مل مالکان کے کیش بوائے اور سٹہ باز بروکرز بھی ایک ہی نکلے۔تمام ریکارڈ اور تحقیقاتی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے سمیت شہزاد اکبر کو بھی فراہم کر دی گئی ہے، چینی کی سٹہ بازی کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکس بھی چوری کیا گیا اور ایف آئی اے ٹیکس ریکور نہیں کرسکتی، یہ کام ایف بی آر کا ہے،  ایف آئی اے نے جو فراڈ ہوا اس کی مکمل چھان بین کی۔

مزید :

قومی -