بااثر شخصیت کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کی اطلاع دینے والی لڑکی کے اہلخانہ کو ملزمان نے دھمکیاں دینا شروع کردیں
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بااثر شخصیت کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کی اطلاع دینے والی لڑکی کے اہلخانہ کو ملزمان نے دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لڑکی نے شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاع پولیس کو دی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ملزمان نے بےعزتی کا بدلہ لینے کیلئے پولیس ریکارڈ سے کالر کا نمبر حاصل کرلیا۔ با اثرملزمان نے لڑکی اور اس کے والد کو پنچائیت میں طلب کرکےہراساں کیا اور سنگین دھمکیاں دیں۔
پولیس کا کہنا ہے پنچائیت کے 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ون فائیو کے ریکارڈ سے کالر کا نمبر ملزمان کو فراہم کرنے کی انکوائری کر کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی۔