وہ یورپی ملک جس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی بھی موت نہیں ہوئی

وہ یورپی ملک جس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی بھی موت نہیں ہوئی
وہ یورپی ملک جس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی بھی موت نہیں ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں کورونا وائرس سے 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی جبکہ ملک بھر میں 283نئے کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں ۔
آسٹریا میں اب تک تقریباً ساڑھے چھ لاکھ کے قریب لوگ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے دس ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ چھ لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو گئے ہیں ۔فی الحال کورونا وائرس کی وجہ سے 362 افراد آسٹریا بھر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 118 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔