"جو ویکسین نہیں لگواتا اس کی سِم بلاک کردو" پنجاب حکومت نے حکم دے دیا

"جو ویکسین نہیں لگواتا اس کی سِم بلاک کردو" پنجاب حکومت نے حکم دے دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو افراد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائیں گے ان کی موبائل سِم بلاک کردی جائے گی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی سِم بلاک کردی جائے گی۔ جو لوگ ویکسین لگواچکے ہیں انہیں سینما ہالز، ریسٹورنٹس اور شادیوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی 12 جون سے واک اِن ویکسی نیشن شروع کردی جائے گی۔ اس کے بعد 18 سال سے زائد عمر کے افراد تصدیقی کوڈ کے بغیر صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ جا کر ویکسین لگوا سکیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -