لاہور قلندرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے مشکل ہدف دیدیا

لاہور قلندرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے مشکل ہدف دیدیا
لاہور قلندرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے مشکل ہدف دیدیا

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے171 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم  نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ  وکٹوں کے نقصان پر170رنز بنائے۔لاہور قلندر کی بیٹنگ آغاز سے مشکلات، تاہم مڈل آرڈر بلے بازوں نے ٹیم کو بڑا ٹارگٹ حاصل کرنے میں مدد دی۔ٹم ڈیوڈ اور فولکنر نے وہاب ریاض کے  سکینڈ لاسٹ اوورمیں 29 رنز بنائے۔ٹم ڈیوڈ لاہور قلندرکے  سب سے کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 36 گیندوں پر 64 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے انکی اننگز میں پانچ چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان پہلے ہی اوور میں وہاب ریاض کی گیند پر ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔کپتان سہیل اختر سات گیندوں پر سات رنز بناکر محمد عرفان کا نشانہ بنے جبکہ تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز محمد حفیظ چھ گیندوں پر دو رنز ہی بناسکے اور عمید آصف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔محمد فیضان 21 گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر محمد عمران کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بین ڈنک 33 گیندوں پر 48 رنز بناکر ایلن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،ان کی اننگز میں دو چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔راشد خان سات گیندوں پر آٹھ رنز بناکر ایلن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔جیمز فولکنر سات گیندوں پر 22 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے،ان کی اننگز میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔احمد دانیال صفر رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایلن نے دو جبکہ وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد عمران اور عمید آصف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پشاور زلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض ،کامران اکمل، حیدر علی، محمد عرفان،ڈیوڈ ملر، شعیب ملک، پاول ،ردرفورڈ، ایلن، عمید آصف اور محمد عمران شامل ہیں۔لاہور قلندر ز کی ٹیم میں فخر زمان،سہیل اختر، محمد فیضان، محمد حفیظ، بین ڈنک، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈیوڈ، فولکنر، احمد دانیال اور حارث روف شامل ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -اہم خبریں -