پاکستان نے 70 روپے کا یاد گاری سکہ جاری کردیا لیکن کیوں؟

پاکستان نے 70 روپے کا یاد گاری سکہ جاری کردیا لیکن کیوں؟
پاکستان نے 70 روپے کا یاد گاری سکہ جاری کردیا لیکن کیوں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات قائم ہوئے 70 برس ہوگئے ہیں۔ انہی 70 برسوں کی مناسبت سے پاکستان نے 70 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان 1947 جب کہ چین 1949 میں آزاد ہوا تھا۔ چین کی آزادی کے ساتھ ہی پاکستان کے اس کے ساتھ تعلقات قائم ہوگئے تھے تاہم سفارتی تعلقات کا باضابطہ آغاز 21 مئی 1951 کو ہوا تھا۔

مزید :

قومی -