پی آئی اے نے ایئرسفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیں

پی آئی اے نے ایئرسفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیں
پی آئی اے نے ایئرسفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئرلائنزنے شمالی علاقہ جات کی ایئرسفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سفاری پروازیں ملتوی کرنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کے جاری مراسلے پر کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ دلکش نظارے کیلئے صاف موسم انتہائی ضروری ہے، اس لیے ایئرسفاری کی افتتاحی پرواز12 جون کے بجائے 19 جون کو روانہ ہوگی۔

پی آئی اے نے 12جون سے ایئر سفاری کا اعلان کرتے ہوئے یک طرفہ کرایہ 25ہزار روپے مقرر کیا تھا۔ائیر سفاری کے ذریعے گلگت بلتستان میں موجود بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا، ائیر سفاری کالام ، جھیل سیف الملک ناگاپربت ، کے ٹو سے گزر کر سکردو میں لینڈ کرے گی۔