لاہور کے چڑیا گھر سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

لاہور کے چڑیا گھر سے افسوسناک خبر سامنے آگئی
لاہور کے چڑیا گھر سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چڑیا گھر میں دو  کینگروزپراسرار طور پر  ہلاک ہوگئے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق  ہلاک ہونے والا ایک کینگرو نر جب کہ ایک مادہ ہے۔ نر کینگرو چند ماہ سے بیمار تھا، جب کہ مادہ کینگرو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ جانبر نہ ہوسکی۔دونوں کینگروز کو طبی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ نر کینگرو لاہور  چڑیا گھر کی تحویل میں آنے سے پہلے مختلف امراض میں مبتلا تھا۔ویٹرنری ڈاکٹرز طبی سہولیات فراہم کر رہے تھے جب کہ مادہ کینگرو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ دونوں کینگرو کچھ گھنٹوں کے وقفے سے ہلاک ہوئے۔دونوں کینگروز کی ڈیڈ باڈیز پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اس وقت لاہور چڑیا گھر میں 13 بڑے اور 3 بچے کینگروز موجود ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -