حکومت نے سینما سے منسلک قومی فنکاروں کو خوشخبری سنا دی 

حکومت نے سینما سے منسلک قومی فنکاروں کو خوشخبری سنا دی 
حکومت نے سینما سے منسلک قومی فنکاروں کو خوشخبری سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی مالی سال 2022-23کے بجٹ میں فلم اور ڈرامہ کی ایکسپورٹ پر ٹیکس ری بیٹ جبکہ سینما اور پروڈیوسرز کی آمدن کو 10سال کیلئے انکم ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی تجویز۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 2018کی فلم و کلر پالیسی پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے فلم کو صنعت کا درجہ دے دیا ہے،جبکہ ایک ارب روپے سالانہ کی لاگت سے "بائنڈنگ فلم فنانس فنڈ" قائم کرنے کے ساتھ ساتھ فنکاروں کیلئے "میڈیکل انشورنس پالیسی " شرو ع کی جا رہی ہے۔
مالی سال 2022-23کے بجٹ میں حکومت کا فلم سازوں کو 5سال کا ٹیکس ہالیڈے،نئے سنیما گرھوں ، پروڈکشن ہاوسز، فلم میوزیم کے قیام پر پانچ سال کا انکم ٹیکس استثنیٰ دینے کی تجویز ۔

مزید :

قومی -بجٹ -