پاکستان پوسٹ کا ایکسپریس ڈاک کے نظام کو نئی سروس دینے کا عندیہ

پاکستان پوسٹ کا ایکسپریس ڈاک کے نظام کو نئی سروس دینے کا عندیہ

  


 لاہور(پ ر)پاکستان پوسٹ نے اپنے ایکسپریس ڈاک کے نظام کو ترقی دیکر ایک نئی سروس ”یوایم ایس اوورنائیٹ“ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ نئی خدمت مندرجہ ذیل 9 شہروں میں تجرباتی بنیادوں پر شروع کی جائے گی ان شہروں میں اسلام آباد،لاہورراولپنڈی.جہلم،گجرات  گوجرانوالہ، سیالکوٹ،پشاور اور کراچی شامل ہیں جبکہ خدمات کی خصوصیات درج ذیل ہوں گیدرج بالا شہروں میں اگلے دن دفتری اوقات میں تقسیم کمپیوٹر پر بکنگ اور ڈلیوری بمعہ ٹریک اینڈ ٹریسبکنگ اور ڈلیوری کے وقت SMS کا اجرائبہترین خدمات بالخصوص ان دستاویزات کیلئے جن کی تقسیم فوری کرنا مقصود ہو۔”یوایم ایس اوورنائیٹ“ سروس کا اجراء  کرنے کیلئے ایک تقریب بتاریخ 13 جون 2023ء  بروز منگل بوقت 11:00 بجے دن پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی جس میں وفاقی وزیر برائے مواصلات اسعد محمود بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گے۔
 جبکہ وفاقی سیکرٹری مواصلات بطور اعزازی مہمان شریک ہوں گے۔

مزید :

کامرس -