سپا رکس کا سما رٹ فون Sparx Neo7 Ultra متعارف 

سپا رکس کا سما رٹ فون Sparx Neo7 Ultra متعارف 

  


 لاہور(پ ر) ڈپلا ئی پرا ئیویٹ لمیٹڈ کے معروف سما رٹ فون برانڈ سپا رکس نے پاکستان میں اپنا نیا فلیگ شپ سما رٹ فون Sparx Neo7 Ultra متعارف کروا دیا۔یہ سمارٹ فون اسُی طاقتور کا رکردگی، جدید ترین ٹیکنا لوجی اور خوبصورت ڈیزا ئن کا امتزاج ہے جو سپا رکس کی وجہ شہرت ہے۔ Sparx Neo7 Ultra میں کے بے مثال ڈیزا ئن میں   omni-glassفنش نے اس کی خو بصورتی اور پائیدا ری کو چا ر چاند لگا کر اسے پر کشش  پیکج میں ا یک بہترین سمارٹ فون بنا دیا ہے۔ اس جدید سما رٹ فون کو  50میگا پکسل dual AI  ریئر کیمر ہ سے آرا ستہ کیا گیا ہے جس کی بدولت یا دگا ر لمحا ت کو حقیقت کے قریب خو بصورت ترین تصاویر کی صور ت میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اس کا6.52انچ پنج ہو ل ڈسپلے،بہتر ین رنگوں کے ساتھ شفاف ترین ویژوول کوالٹی کے ذریعے، سکرین دیکھنے کے عمل کو پر لطف بناتا ہے۔ نیز اس میں  سیلفیز کھینچنے کے لیے 13میگا پکسل کا فرنٹ کیمر ہ بھی دیا گیا ہے جو اس بات کو یقینی بنا تا ہے کہ آپ کی کھینچی گئی ہر سیلفی ہر بار حیرا ن کن حد تک خوبصورت ہو۔علاوہ ازیں طاقتورکار کر دگی اور مو با ئل فون کے بیک وقت زیاد ہ سے زیادہ استعمال کو بلا تعطل اور آسان بنا نے کے لیے اس جدید سما رٹ فون کو Octa-Core پرا سیسر سے لیس کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سمارٹ فو ن کو ایک چارج میں دیر تک چلانے کے لیے 5000mAh کی بڑی بیٹر ی اور اسے برق رفتا ری سے چار ج کرنے کے لیے جدید ترین Sonic Charge ٹیکنا لوجی سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔اس نئے فلیگ شپ فون کی لانچ کے یادگار موقع پر ڈپلائی کے چیئر مین آصف خا ن کا کہنا تھا کہ ”ہم اپنے صارفین کو جدت کے ساتھ دور حاضر کی اعلیٰ ترین ٹیکنا لو جی فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ہما ری جانب سے متعا رف کروایا گیا نیا فلیگ شپ سما رٹ فون، Sparx Neo7 Ultraجو دیدہ زیب ڈیزا ئن اور جدید ترین ٹیکنالو جی کا حسین امتراج ہے، اسی مقصد کی تکمیل کی طرف اہم ترین پیش رفت ہے۔ اس موقع پر ڈپلا ئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ذیشا ن قریشی نے اپنے خیا لا ت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ”ہم اپنے صارفین کے لیے  سمارٹ فون کے استعمال کو پر لطف بنا نے کی خا طر  جدت اور معیار کی حدوں سے ماورا ہو کر سوچتے ہیں اور اسی مقصد کے حصو ل کے لیے ہم Sparx Neo7 Ultra  خو بصورت ڈیزا ئن، طاقت اور کار کردگی کو متواز ن اند از میں یکجا کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -