کشمیر میں جیت کا کریڈٹ آصف زرداری کو جاتا ہے،نرگس فیض
لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پہلے کشمیر ساز اسمبلی میں ایک جیالا سپیکر بنا اور اب پھر ایک جیالے کی ضمنی الیکشن میں کامیابی پیپلز پارٹی کی آئندہ ملک بھر سے جیت کے لیے بارش کا پہلا قطرہ بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جیت کا کریڈٹ ہمارے قائدین آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے جن کی بہترین سیاسی حکمت عملی ہماری کامیابیوں کی نوید بن رہی ہے اب ملک بھر سے بھی جیالے ہی جیتیں گے۔