پارکنگ سٹینڈز پر شہریوں سے دگنے پیسے وصول کرنے کا سلسلہ جاری

  پارکنگ سٹینڈز پر شہریوں سے دگنے پیسے وصول کرنے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)شہر میں پارکنگ مافیا سرگرم، پارکنگ کی مد میں شہریوں سے دگنے پیسے بٹورے جانے کا سلسلہ جاری،ہال روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کی بھرمار، شہریوں سے پارکنگ کی مد میں دگنے پیسے بٹورے جانے رہے ہیں۔لاہور پارکنگ کمپنی کے اہلکار بھی اضافی قیمت وصول کرنے لگے۔ لاہور پارکنگ کمپنی کے اہلکار 10 کے بجائے موٹر سائیکل سے 30 جبکہ گاڑیوں سے 50 روپے لینے  لگے۔ پرائیویٹ پارکنگ مافیا بھی بے لگام ہو گیا۔ غیر قانونی سٹینڈ لگائے پرائیویٹ پارکنگ مافیا گاڑیوں سے 100 جبکہ موٹر سائیکل سے 50 روپے بٹورنے لگا۔