سوشل ویلفیئر،سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے مابین ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ

سوشل ویلفیئر،سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے مابین ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)محکمہ سوشل ویلفیئراور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے مابین دو طرفہ ڈیٹا شیئرنگ پروٹوکولز کا معاہدہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک اور سی ای او پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی شہزاد نے معاہدے پر دستخط کئے۔ خصوصی افراد کے ڈیٹا شیئرنگ سے بہتر انداز میں اصلاحات لانے میں مدد ملے گی۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے ساتھ مل کر خصوصی افراد کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنائے گا۔ خصوصی افراد کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈیٹا تک رسائی سیسوشل پروٹیکشن اتھارٹی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رجسٹر کیے گئے خصوصی افراد کو ڈیوائسسز اور مائیکرو فنانس بھی فراہم کرے گا۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر کا کہنا تھا کہ ڈس ابیلیٹی سرٹیفیکیٹ کے اجراء  کے سسٹم کو مکمل طور پر پیپر لیس کر دیا گیا ہے اور پنجاب میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد پرسن ود ڈس ابیلیٹی کو ا?ن لائن رجسٹر کیا جا چکا ہے۔ نادرا کے اشتراک سے خصوصی شناختی کارڈ کے اجراء کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔