عید الاضحی پر مستحقین تک معیاری گوشت پہنچائیں گے،شوکت بابر

عید الاضحی پر مستحقین تک معیاری گوشت پہنچائیں گے،شوکت بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے زیراہتمام ہرسال عیدالاضحی پرمتعدد صحتمند جانور صاف ستھرے ماحول میں قربان کئے جاتے ہیں۔امسال بھی ہمارے ڈونرز کی بڑی تعداد نے اجتماعی قربانیوں کیلئے انتظامیہ کے ساتھ رجوع کیاہے۔ عیدالاضحی کے سلسلہ میں مستحقین تک معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اجتماعی قربانیوں کااانعقاد کیاجائے گا ۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے رضاکاروں کی مدد سے ہربرس مستحقین کی دہلیزتک گوشت پہنچایاجاتا ہے۔وہ قربانی پراجیکٹ کے سلسلہ میں ٹرسٹیز اورمستعد رضاکاروں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔


 ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے نتیجہ میں مستحق خاندانوں اورپسماندہ طبقات کااحساس محرومی مزید بڑھ گیا ہے۔ کئی ملین خاندان گوشت تناول کرنے کیلئے سال بھر عیدالاضحی کاانتظارکرتے ہیں،شہری اپنے اپنے جانور قربان کرنے کے بعدان کے گوشت کی صفائی کابھرپورخیال رکھیں اور حسب ِتوفیق براہ راست مستحقین میں تقسیم کریں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے تینوں دن مستحقین کیلئے دسترخوان بھی سجایاجاسکتا ہے،ثروتمند شہریوں کوصلہ رحمی کے تحت معاشرے کے محروم طبقات کی غذائی ضروریات پوری کرناہوں گی۔ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے قربانی پراجیکٹ کی بھرپور کامیابی وکامرانی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔