شہری طبی معلومات کیلئے ہیلپ لائن1033پر کال کریں،ڈاکٹر جمال ناصر

شہری طبی معلومات کیلئے ہیلپ لائن1033پر کال کریں،ڈاکٹر جمال ناصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) نگراں وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ شہری بیماریوں کے علاج اورحفاظتی ٹیکوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے محکمہ صحت کی ہیلپ لائن 1033 پر کال کریں۔ہیلپ لائن کا عملہ ان رہنمائی اور سوالات کے جواب دینے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ والدین نو عمر بچوں کو 12 بیماریوں سے بچاﺅ کے ٹیکے قریبی مرکزصحت یا حفاظتی ٹیکہ جات کے مرکز سے مفت لگوائیں۔ وہ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ہیلپ لائن 1033 سٹاف کے لئے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ والدین میں حفاظتی ٹیکے لگوانے کا شعور اجاگر کرنا عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ بچے قوم کا مستقبل ہیں، صحت مند قوم کے لئے بچوں کی بہتر نشوونما کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای پی آئی پروگرام کے تحت بچوں کو 12 بیماریوں سے بچاو ¿ کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔شہری محکمہ صحت پنجاب کی ہیلپ لائن 1033 پر کال کر کے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ای پی آئی پروگرام اور یونیسف کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔ ڈائریکٹر ای پی آئی پنجاب ڈاکٹر مختار احمد نے ہیلپ لائن سٹاف کو شہریوں کے سوالات کا جواب دینے کی تربیت دی۔