شیخوپورہ‘ اپر چناب نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا
شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) اپر چناب کینال خانپور میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا ، ریسکیو اہلکاروں نے نعش کی تلاش شروع کردی جبکہ ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت چیچہ وطنی کے رہائشی 27سالہ وقار ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی جو طارق گلاس فیکٹری کاملازم تھا اورنہانے کی خاطر نہر میں چھلانگ لگانے پرگہرے پانی میں ڈوب گیا۔