رہائشی علاقوں کے افراد کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے، عمران کشور
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور عمران کشور نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں کے افراد کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ پولیس افسران غیر معیاری سلنڈرز اورایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈا¶ن جاری رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ گنجان آبادیوں میں غیر قانونی گیس فروخت کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لارہی ہے رواں سال ابتک غیر قانونی گیس فروخت کرنے پر269مقدمات درج جبکہ272 ملزمان گرفتار کئے گئے سٹی ڈویژن پولیس نے66، کینٹ 42، سول لائنز 23،صدر35،اقبال ٹا¶ن 39 اور ماڈل ٹا¶ن ڈویژن پولیس نے نے 64 مقدمات درج کئے۔