معذور پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے 23لاکھ 85ہزار روپے کے فنڈز منظور
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف اضلاع کے زخمی،فالج اور مستقل معذوری کے شکار 9 اہلکاروں کو علاج معالجے، جدید آلات اور مصنوعی اعضاءکیلئے 23 لاکھ 85 ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد وقاص کو علاج اور مصنوعی ٹانگ کیلئے ایک لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے بم دھماکے میں زخمی ڈرائیور کانسٹیبل محمد نوید خان کو 01 لاکھ 75 ہزار، کانسٹیبل حسیب الرحمن کو 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے مختلف واقعات کے زخمی و معذور کانسٹیبل وسیم لیاقت کو 2 لاکھ، کانسٹیبل سلیم مسیح کو 1 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے اسی طرح ضلع ننکانہ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد افتخار سہیل کو آنکھوں کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے، کانسٹیبل احسان الہی نصیر کو ٹانگ کے علاج کیلئے 06 لاکھ دئیے گئے لودھراں کے کانسٹیبل محمد ہاشم کو ڈیڑھ لاکھ،ایم ٹی پنجاب کے اے ایس آئی محمد سرور کو مصنوعی ٹانگ کی فراہمی کیلئے 4 لاکھ 30 ہزار دئیے گئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر پنجاب ریاض نذیر گاڑا نے فنڈز کے اجراءکیلئے آئی جی پنجاب کو کیسز بھجوائے تھے ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ بھی شامل تھے۔