24گھنٹوں کے دوران 470وارداتیں ، شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم   

24گھنٹوں کے دوران 470وارداتیں ، شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم   

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 470وارداتیں رپورٹ ، شاپ رابری کی 7،ہاﺅس رابری 2،موٹرسائیکل چھیننے کی 3، موٹرسائیکل چوری کی 89،ایک کار چوری جبکہ متفرق چوری کی 365وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکو یعقوب کے گھر سے اسلحہ زور پر 3لاکھ 10ہزار روپے ، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے مزنگ کے علاقے میں ڈاکو بشیر نواز سے ڈاکو 75 ہزار روپے،شاہدرہ کے علاقے میں عظمت علی کی دکان سے 68ہزار روپے، شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو سبحان کامران کی فارمیسی سے 93ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے بادامی باغ کے علاقے میں ڈاکو حامد شبیر فارمیسی سے 1لاکھ 5ہزار روپے،جوہر ٹاﺅن کے علاقے میں ڈاکو تاجدار سوھو کی موبائل شاپ سے1 لاکھ 3ہزار روپے ،سندر کے علاقے میں ڈاکو ابصار کے سٹیل کے گودام سے 50ہزار روپے ،کوٹ لکھپت کے میں ڈاکو عابد بشیر کی بوتیک سے 3لاکھ 21ہزار روپے، نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو شوکت علی کے ٹرانسپورٹ آفس سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کے چار موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے شاہدر ہ میں سجاد بٹ، رائیونڈ اللہ وسایا اور ستوکتلہ میں اکبر سے ڈاکووںنے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی جبکہ ڈیفنس بی کے علاقے سے چور عائشہ نامی خاتون کی کار اور شہر کے مختلف علاقوں سے 89موٹرسائیکلیں چوری کر کے لے گئے ۔

مزید :

علاقائی -