نامور ڈرامہ نویس، اداکارو پروفیسر شعیب ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

نامور ڈرامہ نویس، اداکارو پروفیسر شعیب ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمراء میں نامور ڈرامہ نویس، اداکارو پروفیسر شعیب ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس ہوا۔شعیب ہاشمی کے فن و شخصیت پر پینلسٹ نے اظہار خیال کیا۔ انکی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ناموراداکار عرفان کھوسٹ، معین نظامی، ذوالفقار علی زلفی، نوید شہزاد، نادیہ جمیل، عدیل ہاشمی اور ارشد محمود کی گفتگو سننے والوں کے دل میں اترتی رہی ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے نشست کو ماڈریٹ کیا۔عرفان کھوسٹ نے شعیب ہاشمی کے ساتھ گزارے خوبصورت لمحات سامعین سے شئیر کئے ۔ نامور ماہر اقبالیات معین نظامی نے شعیب ہاشمی کی خدمات کو ادب و ثقافت کے میدان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت قرار دیا۔ارشد محمود نے کہا کہ چیزوں کو دیکھنا، انکے بارے سوچنا ' شعیب ہاشمی سے سیکھا۔پروفیسر نوید شہزاد نے کہا کہ میں شعیب ہاشمی کو اپنا گرو مانتی ہوں۔ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ شعیب ہاشمی کی اپنے کام سے لگن کا جذبہ لازوال رہا۔عدیل ہاشمی نے اپنے منفرد اسلوب میں شعیب ہاشمی کی شخصیت کے مختلف پہلوو¿ں پر گفتگو کی۔نادیہ جمیل نے کہا کہ شعیب ہاشمی کی آواز سے محبت تھی،انکے پڑھنے کے انداز سے لگاو¿ تھا۔تقریب میں پروفیسر سلیمہ ہاشمی،منیزہ ہاشمی ،کامران لاشاری و زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا محمد سلیم ساگر میں تعزیتی اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں و سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کلچر -