سمندری طوفان ” بائپر جوائے “ کی شدت برقرار ، رخ پاکستان کی جانب ہو گیا
کراچی (آئی این پی ، مانیٹرنگ ڈیسک) طوفان’بائپر جوائے‘ کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب ہوگیا،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا،بحیرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کی شدت برقرار ہے جس کے باعث 13 جون کی رات سے سندھ مکران کی ساحلی پٹی پر تیز ہوا اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان 12 گھنٹوں سے شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1100 کلو میٹر دور ہے۔طوفان کے مرکز کے گرد ہوا کی رفتار 130 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق طغیانی کے باعث لہریں 25 سے 28 فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے، عموما سطح سمندر میں لہریں 4 سے 5 فٹ بلند ہوتی ہیں، ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 12 جون سے سمندری طوفان کی موجودگی تک کھلے سمندر میں نہ جائیں۔
سمندری طوفان