پولیس کو جناح ہاوس حملہ کے مقدمے کا چالان داخل کرانے کا حکم 

 پولیس کو جناح ہاوس حملہ کے مقدمے کا چالان داخل کرانے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پولیس کو جناح ہاو¿س حملہ کے مقدمے کا چالان داخل کرانے کا حکم دے دیا عدالت نے خدیجہ شاہ ، ضم جاوید اور عالیہ حمزہ سمیت 13 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا تحریری حکم جاری کر تے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ 22 جون تک تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیاجائے،عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے خواتین سے ریکوری کے لئے20 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا جس پر خواتین سے ریکوری کیلئے پہلے ہی پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا، اس کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی لیکن تفتیشی افسر مزید جسمانی ریمانڈ کے لئے ٹھوس وضاحت نہیں دے سکے، عدالت نے تمام خواتین کو 14 دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور انہیں 22 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
جناح ہاﺅس حملہ کیس

مزید :

صفحہ آخر -