لاہور ہائیکورٹ : آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سربمہر ، دوبارہ خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم 

لاہور ہائیکورٹ : آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سربمہر ، دوبارہ خلاف ورزی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف دائردرخواستوں پر آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سربمہر کرنے اور دوبارہ خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ 16 جون تک طلب کرلی،عدالت نے ایل ڈی اے سمیت دیگر محکموں سے بھی رپورٹ طلب کی جبکہ عدالت نے بحریہ ٹاﺅن میں درختوں کی کٹائی کیخلاف ایل ڈی اے سے کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی وکیل ایل ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے، ڈی جی ایل ڈی اے خود تجاوزات کیخلاف آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، بڑی عمارتوں کی چھتوں پر شجرکاری نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہر میں املتاس کے پودے کافی نظر آرہے ہیں،پودے لگانے کیلئے کیا اقدامات اقدامات کئے جارہے ہیں ؟لاءافسر نے کہا کہ یہ پودہ ماحول دوست ہے اور اس کے پھول ادویات بنانے میں استعمال ہوتے ہیں، عدالتی حکم پر پودے لگائے جارہے ہیں اور درخت لگانے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا، سکولوں کالجوں میں پودے اور نئے درخت لگائے جارہے ہیں، روز گارڈن پارک میں تعمیرات کی جارہی ہیں،ایک پارک کی سترہ کنال جگہ پر قبضہ مافیا قابض ہے،درخواستیں دینے کے باوجود ایل ڈی اے نے کوئی کارروائی نہیں کی،یہ عدالت کا حکم ہے ایل ڈی اے اس پر کارروائی کرے، ایل ڈی اے نے اپنے آفس کے سامنے سو سے زائد درخت کاٹے ہیں،عدالت کے روبرو متعلقہ محکموں کی طرف سے رپورٹس پیش کی گئیں۔
لاہورہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -