جلاﺅ گھیراﺅ کیس، 12 ملزمان کی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستیں منظور
لاہور(نامہ نگارخصوصی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کلمہ چوک پر کنٹینر اور ٹریفک کیبن کو جلانے کے مقدمے میں 12 ملزموں کی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں جبکہ 18 ملزموںکی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں ،عدالت نے 30 ملزموں کی ضمانت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا یا اس سے پہلے عدالت نے وکلا کے دلائل سننے اور ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، تمام 30 ملزموں تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمہ میں نامزد ہیں،جن ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں انہیں عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
درخواستیں منظور