اعجاز چودھری کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست پرچیف سیکرٹری سمیت فریقین سے جواب طلب

 اعجاز چودھری کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست پرچیف سیکرٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کوٹ کے مسٹرجسٹس وحید خان نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست پر چیف سیکرٹری سمیت فریقین سے 16 جون کو جواب طلب کرلیا،جیل حکام نے عدالت کوبتایا کہ جیل میں بی کلاس کی سہولیات دینے کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ہے، اعجاز چوہدری کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں،معاملے پر ہدایات کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا ہے، درخواست میں آئی جی جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعجاز چوہدری سینیٹر اور عمر رسیدہ شہری ہیں،نو مئی کے واقعات کے بعد اعجاز چوہدری کو گرفتار کرکے جیل میں رکھا گیا ہے،کیمپ جیل میں اعجاز چوہدری کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں، اعجاز چوہدری کو جیل میں ادویات، کھانا فراہم کرنے سمیت سہولیات نہیں دی جارہی ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ جیل کو اعجاز چودھری کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیاجائے
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -