ناقص لکڑی کا فرنیچر تیار کرکے دینے پر دکان مالک کےخلاف ڈگری جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)صارف عدالت کے جج عدنان مشتاق نے شادی میں دینے کے لیے تیار کرایا فرنیچر ناقص لکڑی کا تیار کرکے دینے اور وارنٹی کے باوجود تبدیل نہ کرنے پر ٹو برادر ہوم فرنیچر جوہر ٹاﺅن کے مالک کے خلاف ڈگری جاری کر دی،عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گذار کو دو بیڈ کی قیمت اور ہرجانہ فوری ادا کیا جائے،صارف عدالت میں والٹن روڈ کے سعود فیصل نے چھ لاکھ اکیاسی ہزار ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا،رخواست گزار کا موقف تھا اس نے شادی میں دینے کے لیے فرنیچر تیار کرایا اس کی وارنٹی دی گئی لیکن فرنیچر کو جب گھر آنے پر چیک کیا تو ناقص لکڑی لگا کر پالیش کرکے اسے خوبصورت بنا یاگیا تھا۔
ڈگری جاری